29 اگست، 2025، 8:45 PM

یورپی ممالک کی غیر قانونی پابندیاں ایران اور جوہری ایجنسی کے تعلقات پر اثرانداز ہوں گی

یورپی ممالک کی غیر قانونی پابندیاں ایران اور جوہری ایجنسی کے تعلقات پر اثرانداز ہوں گی

امام جمعہ تہران نے یورپی ممالک کے ایران مخالف اقدام پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عالمی ایجنسی کے ساتھ تعلقات متاثر ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ حجت الاسلام حاج علی اکبری نے تین یورپی ممالک کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے اقدام کو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور مکمل طور پر سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ امریکی اور صہیونی دباؤ کے تحت کیا گیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ اقدام لازمی طور پر برے نتائج کا حامل ہوگا اور ایران کے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعلقات پر اثر ڈالے گا علاوہ ازیں یہ بین الاقوامی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بنے گا۔

حاج علی اکبری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک صہیونی حکومت کے ایجنٹ بن گئے ہیں۔ یہ فیصلہ مغرب اور یورپ کے لیے ایک بڑا اسکینڈل ہے جبکہ ایران کے لیے کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پہلے بھی ہمیشہ پابندیوں کے سائے میں رہا ہے اور ان مشکلات کو مواقع میں بدلنے کا ہنر جانتا ہے۔ 

خطیب جمعہ نے ایران کے علاقائی اثر و رسوخ اور عالمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران کے بڑے ممالک مثلا چین اور روس کے ساتھ تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ وسیع ہیں۔

News ID 1935090

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha