23 نومبر، 2025، 4:16 PM

یورپی یونین کا اجلاس: ٹرمپ کے یوکرین امن منصوبے پر غور 

یورپی یونین کا اجلاس: ٹرمپ کے یوکرین امن منصوبے پر غور 

یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ۲۸ نکاتی منصوبے پر غور کے لیے اجلاس منعقد کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے 28 نکاتی منصوبے پر غور کے لیے اجلاس منعقد کرے گی۔ یہ اعلان پرتگال کے وزیراعظم نے جی–۲۰ سربراہی اجلاس میں یوکرین پر ہونے والی گفتگو کے بعد کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی 28 نکاتی منصوبے کا مسودہ ایسے اہم عناصر پر مشتمل ہے جو منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے ضروری ہیں۔ ہم مستقبل کی دنیا کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں

یہ اعلان اس مشترکہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے جو یورپی ممالک اور اداروں کے رہنماؤں کے ساتھ برطانیہ، کینیڈا، جاپان اور ناروے کے وزرائے اعظم نے جاری کیا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ امریکی امن منصوبے کو مزید ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ رہنماؤں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ یوکرین کی مسلح افواج پر مجوزہ پابندیاں اسے آئندہ حملوں کے لیے کمزور کر دیں گی۔

امریکی منصوبے کے مطابق، روس کو اس وقت سے زیادہ علاقہ دیا جا سکتا ہے جو اس کے قبضے میں ہے، یوکرین کی فوج پر پابندیاں لگائی جائیں گی اور کییف کو نیٹو میں شمولیت سے ہمیشہ کے لیے روک دیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے اس فریم ورک پر اتفاق کرنے کی آخری تاریخ معروف تہروار تھینکس گیونگ مقرر کی ہے، جو 27 نومبر کو واقع ہو رہا ہے۔

یوکرین کی قومی سلامتی و دفاعی کونسل کے سیکریٹری روسٹم عمروف نے 22 نومبر کو اعلان کیا کہ کییف جنگ بندی کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں مشاورت کرے گا۔

News ID 1936669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha