روس یوکرین جنگ
-
یوکرین میں قیام امن کے لئے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں، چین
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ایک جامع و طویل المدتی امن معاہدے پر زور دیتا ہے۔
-
یورپ جنگ چاہتا ہے تو روس تیار ہے، ولادیمیر پوٹن
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر یورپ جنگ شروع کرے تو روس تیار ہے، تاہم روس یورپ کے خلاف جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا۔
-
یورپی یونین نے یوکرین پر 187 ارب یورو سے زائد خرچ کیے، خارجہ امور یورپی یونین
یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ یورپی یونین اب تک یوکرین کی حمایت کے لیے 187 ارب یورو سے زیادہ خرچ کر چکی ہے۔
-
امریکی پابندیاں روس-امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچا رہی ہیں، پوٹن
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات کو تباہ کر رہی ہیں۔
-
روس اور یوکرین سرحدی تنازع حل کرنے پر غور کر رہے ہیں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین سرحدی تنازع کے حل کے لیے زمینوں کے تبادلے پر بات کر رہے ہیں۔
-
یورپی یونین کا اجلاس: ٹرمپ کے یوکرین امن منصوبے پر غور
یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ۲۸ نکاتی منصوبے پر غور کے لیے اجلاس منعقد کرے گی۔
-
یوکرین امن منصوبہ روس اور کییف کی شراکت سے تیار ہوا، امریکہ
امریکی ترجمان نے کہا: واشنگٹن کا تجویز کردہ امن منصوبہ، جو یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کیا گیا ہے، روس اور یوکرین کی شراکت سے تیار ہوا ہے۔
-
امریکہ کی یوکرین کے پٹریاٹ دفاعی نظام کی لاجسٹک سپورٹ
ٹرمپ اور پوٹن کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے یوکرین کے پٹریاٹ دفاعی نظام کے لیے 105 ملین ڈالر کے سازوسامان کی منظوری دی۔
-
یوکرین پر روسی ڈرونز اور میزائلوں کی یلغار، روسی آئل تنصیبات پر جوابی حملہ
روس کے وسیع پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملوں نے کیف کے بیشتر اضلاع کو متاثر کیا، جبکہ یوکرین نے روسی آئل تنصیبات پر جوابی میزائل حملے کیے۔
-
یوکرین آرمی پر روس کے تابڑتوڑ حملے، ایک بریگیڈ اور یونٹ مکمل تباہ
روسی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سومی کے محاذ پر یوکرینی فوج کی دو اہم یونٹس کو شدید نقصان پہنچا ہے، جن میں 80 فیصد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
-
مغرب، روس کو توڑنے کے خواہاں ہیں، روس
روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شویگو نے الزام عائد کیا کہ مغربی طاقتیں روس کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔
-
دشمن اب ٹام ہاک استعمال کرنے کی جرات نہیں کرے گا، سابق روسی وزیر اعظم
سابق روسی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک مخالف قوتیں امریکی کروز میزائل «ٹام ہاک» کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی ہمت نہیں رکھیں گی۔
-
139 یوکرینی ڈرون مار گرائے، روس کا دعوی
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب روسی فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کے 139 ڈرونز کو مار گرایا، جب کہ متعدد محاذوں پر یوکرینی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔
-
یوکرین کا روس کو شکست دینا ممکن نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ میں یوکرین کے لیے روس کو شکست دینا تقریباً ناممکن دکھائی دیتا ہے۔
-
زلنسکی اور ٹرمپ میں پرتناؤ ملاقات، ٹوماہاک میزائل دینے سے انکار
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت اور تناؤ بھری گفتگو ہوئی، جس میں ٹرمپ نے سفارتکاری کو فوجی امداد پر ترجیح دی۔
-
یوکرین پر روسی فضائی حملہ، توانائی کے مراکز نشانہ بنائے گئے
یوکرینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ روس نے دارالحکومت کیئف میں توانائی کے مراکز پر وسیع حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔
-
یوکرین کے 20 ڈرون مختلف علاقوں میں تباہ، روس کا دعوی
روس کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران متعدد یوکرائنی ڈرونز، جو روس میں حملے کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تباہ کر دیے گئے۔
-
نیٹو کو روسی طیارہ فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی مار گرانی چاہیے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات میں کہا ہے کہ نیٹو ممالک کو روسی طیارے کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی مار گرانی چاہیے۔
-
روسی وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے
روسی وزیر خارجہ تہران میں جمہوری اسلامی ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
-
امریکہ اور روس کی بیٹھک کے نتائج کی پرواہ نہیں، زیلنسکی
یوکرین کے صدر نے آج ترکی کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کہا کہ ریاض اجلاس ہمارے لیے حیران کن تھا، تاہم ہمیں اس کے نتائج کی پرواہ نہیں۔
-
سینٹ پیٹرزبرگ، بارہواں بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس، احمدیان ایران کی نمائندگی کریں گے
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ روس میں بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
-
یوکرین میں مغربی بالادستی اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے، روسی وزیر خارجہ
روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کو شکست دینا مغربی ممالک کی اہم پالیسی کا حصہ ہے۔ تاہم مغرب کی بالادستی کا زوال شروع ہو چکا ہے۔
-
امریکہ سلامتی کونسل کی صدارت کا ناجائز استعمال کر رہا ہے، روس
سلامتی کونسل میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے کہا کہ امریکہ اپنے مفاداتی اور سیاسی منصوبوں کی منظوری کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت کا غلط استعمال کر رہا ہے۔
-
امریکا کی مصر سے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کی درخواست؛ مصر کا امریکی مطالبہ ماننے سے انکار
ایک امریکی اخبار نے خبر دی ہے کہ مصری حکام نے روس کے خلاف یوکرائن کے خالی گوداموں کو بھرنے کے لیے اس ملک کو ہتھیار بھیجنے کی واشنگٹن کی درخواست کی مخالفت کی۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی جاپان میں پریس کانفرنس؛
مذاکرات کی کامیابی تمام فریقین کے وعدوں پر پابندی سے مشروط ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ مذاکرات جو یورپی یونین اور مسٹر بوریل کی کوششوں اور ثالثی سے انجام پائے ہیں وہ JCPOA میں تمام فریقین کی اپنے مکمل وعدوں کی طرف واپسی سے مشروط ہیں۔
-
یوکرینی فوج کا جزیرہ نما کریمیا پر ڈرون حملہ
جزیرہ نما کریمیا کے مقامی حکام نے بتایا کہ یوکرین کی فوج نے آج صبح ایک بار پھر اس علاقے کو بڑے پیمانے پر ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
-
روس کا یوکرین پر بڑا حملہ؛ 8 علاقوں پر لانگ رینج میزائل برسائے گئے
یوکرائن کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ آج اتوار کی صبح اس ملک کے کچھ حصوں میں ایک بار پھر بڑے میزائل حملے کا سائرن بج گیا ہے۔
-
امریکہ نے یوکرین کو ویمپائر میزائل سسٹم بھیج دیا، رائٹرز کا دعوی
امریکہ یوکرین کو مزید 1.3 بلین ڈالر کا اسلحہ پیکج فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے جس میں ایک نیا میزائل لانچر سسٹم ویمپائر (خون آشام بھوت) بھی شامل ہے۔
-
روس کا یوکرین کے دارالحکومت پر میزائل حملہ
یوکرائنی میڈیا اور حکام نے اعلان کیا کہ دارالحکومت اور ملک کے کئی دوسرے علاقوں کو آج بڑے پیمانے پر میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
-
یوکرین کا کریمین کے پل پر ڈرون حملہ+ ویڈیو
کریمین کے پل پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جس سے پل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔