3 دسمبر، 2025، 1:49 PM

یوکرین میں قیام امن کے لئے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں، چین

یوکرین میں قیام امن کے لئے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں، چین

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ایک جامع و طویل المدتی امن معاہدے پر زور دیتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ماسکو میں روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شویگو سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ایک جامع و طویل المدتی امن معاہدے پر دستخط کی حمایت کرتا ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز اپنی ویب سائٹ پر وانگ یی کے بیان کو نقل کرتے ہوئے کہا: چین یوکرین میں امن کے فروغ کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے، ایک جامع اور طویل المدتی امن معاہدے کے انعقاد کی حمایت کرتا ہے اور اس مسئلے پر روس کے ساتھ اسٹریٹجک روابط برقرار رکھے گا۔

2 دسمبر کو شویگو اور وانگ یی کی صدارت میں روس-چین اسٹریٹجک سلامتی مشاورت کے دوران دونوں فریقین نے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر اپنے مؤقف ہم آہنگ کیے۔

News ID 1936876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha