14 نومبر، 2025، 10:24 AM

یوکرین پر روسی ڈرونز اور میزائلوں کی یلغار، روسی آئل تنصیبات پر جوابی حملہ

یوکرین پر روسی ڈرونز اور میزائلوں کی یلغار، روسی آئل تنصیبات پر جوابی حملہ

روس کے وسیع پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملوں نے کیف کے بیشتر اضلاع کو متاثر کیا، جبکہ یوکرین نے روسی آئل تنصیبات پر جوابی میزائل حملے کیے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیف کے میئر نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے جمعہ کی صبح دارالحکومت یوکرین پر کیے گئے حملے انتہائی وسیع تھے۔ ان حملوں میں توانائی کے منصوبے، ریلوے نیٹ ورک اور رہائشی علاقے سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔  

مئیر کے مطابق، کیف کے 10 شہری اضلاع میں سے 8 میں آگ لگنے یا عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اور طبی امدادی ٹیمیں فوری طور پر ان علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔  

یوکرینی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یوکرین کی فوج نے روس کے خلاف اپنے تازہ حملوں میں جمعہ کی صبح طویل فاصلے تک مار کرنے والے "فلامنگو" میزائل روسی تیل کی تنصیبات کی طرف داغے۔  

یوکرین کی فوجی کمان نے کہا ہے کہ ان حملوں میں کریمیا کے ایک آئل ٹرمینل اور زاپروژیا کے ایک آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔  

روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں زور دیا ہے کہ ماسکو ان "دہشت گردانہ حملوں" کا جواب دے گا۔

News ID 1936477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha