یوکرین
-
امریکہ نے یوکرین میں جنگ بندی کی چینی تجویز کی مخالفت کردی
چینی صدر کے دورہ روس کے حوالے سے امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ بندی کے قیام کے لیے چین کی تجویز کے خلاف ہے۔
-
یوکرین کے وزیر دفاع برطرف؛ انٹیلی جنس سربراہ قلمدان سنبھالیں گے
یوکرین کی برسر اقتدار پارٹی کے رہنما نے اعلان کیا کہ ملٹری انٹیلی جنس سروس کے سربراہ یوکرین کے وزیر دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔
-
یوکرین میں ہیلی کاپٹر اسکول پرگر کر تباہ 16افراد ہلاک+ویڈیو
یوکرین کے شہر برووری میں ہنگامی ڈیوٹی پر مامور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔
-
پیوٹن کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا حکم
روسی آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ کی درخواست پر روس کے صدر نے 6 اور 7 جنوری کو ﴿آرتھوڈوکس کرسمس کے موقع پر﴾ یوکرین میں روسی فوجی کارروائیوں کے تمام محاذوں پر "جنگ بندی" کا اعلان کیا۔
-
گوٹیرس کا یوکرین میں ثالثی کے لیے مشروط آمادگی کا اعلان
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وہ یوکرین میں ثالثی کے لیے اسی صورت میں تیار ہیں جب روس سمیت تمام فریق اس پر رضامند ہوں۔
-
روس چاہتا ہے کہ یوکرین جنگ جلد ختم ہو، روسی صدر
روسی صدر نے کہا کہ دشمنی کی شدت ہمیشہ نقصانات کا سبب بنتی ہے اور تمام مسلح تنازعات سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی ختم ہوتے ہیں۔
-
یوکرین نے روس کی جانب سے ایرانی ڈرون استعمال کرنے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، ایرانی وزیر دفاع
ایرانی وزیر دفاع نےکہا کہ یوکرینی ماہرین کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں یوکرینی فریق نے کوئی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا جو ثابت کرے کہ روس نے ان کے ملک کے ساتھ جنگ میں ایرانی ڈرون استعمال کئے ہوں بلکہ اس معاملے کو اگلے اجلاس پر موکول کردیا ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے گفتگو؛
ایران مخالف دعووں کامقصد یوکرین میں مغربی ہتھیاروں کی ترسیل کو قانونی حیثیت دینا ہے، امیر عبداللہیان
ایران کی جانب سے روس کو یوکرین میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی فروخت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے الزامات کا مقصد کیف کے لیے مغرب کی فوجی امداد کو قانونی حیثیت دینا ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی اہم پریس کانفرنس؛
یوکرین کا ایرانی اور روسی ڈرونز میں مماثلت کا اعتراف/ ایران کو ٹکڑے کرنے کی سازش نام بنائی گئی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ سازش جس کا مقصد دہشت گردی کی جنگ شروع کرنا اور درنہایت ایران کو توڑنا تھا ناکام ہوگئی جبکہ ملک میں امریکی اور اسرائیلی اسلحہ پہنچایاگیا اور عراقی کردستان میں دہشت گردوں کے 76 مراکز کو فعال کیا گیا۔
-
ایرانی اور یوکرینی حکام کا یوکرین میں ایرانی ڈرون کے مبینہ استعمال پر تبادلہ خیال
ایران اور یوکرین کے ماہرین نے یوکرین کی جنگ میں استعمال کرنے کے لیے روس کو ایرانی ڈرونز کی مبینہ فراہمی سے متعلق رپورٹس پر بات کرنے کے لیے ملاقات کی۔
-
الزام تراشیاں یوکرین بحران کا حل نہیں ہے، ایران
ایران نے ایک بار پھر یوکرین جنگ کے سلسلے میں اپنی غیر جانبداری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر الزام تراشی سے یوکرین کا بحران حل ہونے والا نہیں ہے۔
-
ایران پر پابندیوں کے مخالف ہیں/ یوکرین کے بحران کا حل سفارت کاری ہے، چین
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ سے ہٹ کر تہران پر یورپی یونین کی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے۔
-
ایران نے یوکرین کی جنگ میں ڈرون بھیجنے پر مبنی مغرب کے دعووں کو مسترد کر دیا
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران یوکرین جنگ کے خاتمے کی حمایت کرتا ہے، انہوں نے روس کو ڈرون بھیجنے کے الزام پر مبنی مغرب کے بے بنیاد دعووں کو سختی سے مسترد کیا۔
-
روس یوکرین تنازع پر موقف میں تبدیلی نہیں آئی، پاکستان
پاکستان نے جمعہ کے روز کہا کہ روس یوکرین تنازع پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77واں اجلاس؛
کیا کوئی ایسی جگہ ہے جہاں امریکی مداخلت کے بعد حالات میں بہتری آئی ہو؟ روسی وزیر خارجہ
روسی وزیر خارجہ نے آج اپنی تقریر میں کہا کہ کیا کوئی ایسی جگہ ہے جہاں امریکی مداخلت کے بعد حالات میں بہتری آئی ہو؟
-
ایرانی ڈرونز نے یوکرین کی جنگ میں کھیل کی کایا پلٹ کر رکھ دی ہے، جرمن ٹی وی کی رپورٹ +ویڈیو
جرمن ٹی وی چینل کے رپورٹر نے کہا کہ ایرانی خودکش ڈرون بہت طاقتور اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل ہیں۔روسی افواج ان ڈرونز کو زاپروژیا میں امریکی ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کررہی ہیں۔
-
روس یوکرین جنگ کے بعد پہلی بار یوکرین سے اناج کی کھیپ روانہ
روس جنگ کے باعث یوکرین سے دنیا بھر کو اناج کی ترسیل 6 ماہ سے معطل ہے جس سے اناج کی قلت پیدا ہوگئی تاہم اب ترکیہ کی کاوشوں سے اناج کی پہلی کھیپ اوڈیسا کی بندرگاہ سے روانہ ہوگئی۔
-
روس کی یوکرین جنگ میں اسرائیل کے غیر تعمیری موقف اور اقدامات پر شدید تنقید
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے آج منگل کے دن اپنے بیان میں یوکرین جنگ میں صہیونی رجیم کے موقف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
-
یوکرین کے شہروں میکولایف اور خارکیف میں شدید دھماکوں کی گونج
ذرائع ابلاغ نے آج صبح یوکرین کے دو شہروں میکولایف اور خارکیف میں شدید دھماکوں کی گونج سنائی دینے کی خبر دی ہے۔
-
امریکہ کی مخاصمانہ پالیسیوں کی پیروی کرنے والے یوکرائن کو اعتراض کا حق حاصل نہیں، شمالی کوریا
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کیف کی جانب سے پیونگ یانگ ﴿شمالی کوریا﴾ سے تعلقات ختم کرنے کے اقدام پر رد عمل دیتے اعلان کیا کہ یوکرائن کو یہ حق حاصل نہیں کہ شمالی کوریا کے اپنی سالمیت کے حق کے جائز استعمال پراعتراض کرے۔