12 جولائی، 2023، 1:08 PM

یوکرین کے ممکنہ کلسٹر حملے کے خلاف روس کا سنگین انتباہ!

یوکرین کے ممکنہ کلسٹر حملے کے خلاف روس کا سنگین انتباہ!

روس کے وزیر دفاع نے مغربی اتحادیوں کو یوکرین کی فوج کو کلسٹر گولہ بارود سے لیس کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اگر شہریوں کے خلاف ان ہتھیاروں کے خطرات کو جانتے ہوئے بھی استعمال کرتا ہے تو روس اسی طرح کا ردعمل دکھائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر دفاع نے واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر ہتھیاروں سے لیس کرنے کی خبروں کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ روس خاموش نہیں رہے گا اور ضرورت پڑنے پر یوکرین کی جنگ میں اسی طرح کے کلسٹر ہتھیار استعمال کرے گا۔

رشیا ٹو ڈے کی سائٹ نے منگل کی شام کو روس ایلیم ویب سائٹ نے  تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ روس کے وزیر دفاع "سرگئی شوئیگو" نے یوکرین کی فوج کو کلسٹر ہتھیار فراہم کئے جانے پر امریکی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس کے پاس کلسٹر ہتھیار زیادہ مقدار میں ہیں اور یہ  امریکی ہم منصبوں کے مقابلے میں لانگ رینج اور ہدف پر لگنے کی موئثر صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

اگر امریکہ یوکرین کو کلسٹر ہتھیار فراہم کرتا ہے تو روسی مسلح افواج یوکرین کے خلاف اسی طرح کے ہتھیار استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔

 اعلیٰ روسی عہدیدار نے مزید کہا کہ روس نے کلسٹر بم سمیت ہر قسم کی جنگ کے لیے مناسب ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ تیار کر لیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو روسی مسلح افواج یوکرین کی فوج کے استعمال کردہ ہتھیاروں کے لحاظ سے اسی سطح پر جواب دیں گی۔ 

انہوں نے اپنے بیان کے ایک اور حصے میں ان ہتھیاروں کو مہلک قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ روسی فوج نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ان ہتھیاروں سے شہریوں کی صحت اور زندگیوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر اپنی خصوصی کارروائیوں میں ایسے ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک میڈیا بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ پینٹاگون کے کمانڈروں کے مشورے پر یوکرین کی فوج کو روس کے خلاف کلسٹر ہتھیاروں سے لیس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ روسی فوج نے گذشتہ 27 فروری 2022 کو مشرقی یوکرین میں اپنا "خصوصی فوجی آپریشن" شروع کیا تھا۔ یوکرین میں روسی فوج کی پیش قدمی کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا اور مغربی ممالک نے روس کے خلاف کئی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جب کہ یوکرین کی فوج کو ہر قسم کے جدید ہتھیار فراہم کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب روسی وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" نے بھی کہا ہے کہ یوکرین کے لیے فوجی ہتھیار لے جانے والی کوئی بھی کھیپ اور قافلہ روسی افواج کے لیے ایک جائز ہدف ہوگا۔

News ID 1917758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha