23 جولائی، 2023، 11:22 AM

روس کا یوکرین پر بڑا حملہ؛ 8 علاقوں پر لانگ رینج میزائل برسائے گئے

روس کا یوکرین پر بڑا حملہ؛ 8 علاقوں پر لانگ رینج میزائل برسائے گئے

یوکرائن کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ آج اتوار کی صبح اس ملک کے کچھ حصوں میں ایک بار پھر بڑے میزائل حملے کا سائرن بج گیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوکرائنی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اتوار کی صبح ملک کے 8 علاقوں بشمول اوڈیسا، کیرو گراڈ، نیکولائیف اور دنیپروپیٹروسک، اور کھیرسن اور زپوریزیا صوبوں کے کچھ حصوں میں جو یوکرائن کے کنٹرول میں ہیں، فضائی اور میزائل حملے کے سائرن بج گئے۔

ان فضائی حملوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ شائع نہیں کی گئی ہے۔

حالیہ مہینوں میں روسی فوج نے میدان جنگ میں اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے اور وہ یوکرین کے بنیادی ڈھانچے پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملوں سے بمباری کر رہی ہے۔

روسی فوج کے یوکرائن کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر میزائل حملے گزشتہ سال 16 اکتوبر کو کریمین پل میں ہونے والے دھماکے کے بعد شروع ہوئے تھے اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے تقریباً 40 فیصد توانائی کے بنیادی ڈھانچے تباہ ہو چکے ہیں۔

یوکرائن کے بنیادی ڈھانچے پر روسی میزائل حملوں کے بعد، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بارہا امریکی اور یورپی حکام سے ملک کو پیٹریاٹ سمیت جدید دفاعی نظام فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

ادھر امریکی فوج کے ریٹائرڈ جنرل "مارک ہرٹلنگ" نے یوکرین میں پیٹریاٹ سسٹم کے آپریشنل ٹائم کے بارے میں "نیوز ویک" میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کی افواج جلد ہی روسی میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم استعمال نہیں کر سکیں گی۔

 مارک ہرٹلنگ نے اس بارے میں کہا: یوکرائن کو جدید پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم استعمال کرنے کی تیاری کے لیے مہینوں کی ضرورت ہے۔ یہ نظام یوکرائن کے پورے علاقے کو میزائل حملوں سے محفوظ نہیں رکھ سکتا۔

 انہوں نے مزید کہا: "اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان پوری 805 کلومیٹر سرحد کو پیٹریاٹ کے ذریعے محفوظ کیا جا سکتا ہے، تو وہ اس اینٹی میزائل سسٹم کی کارکردگی اور آپریشن کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل یوکرین کے دارالحکومت کیف شہر پر بڑے میزائل حملے کے دوران روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ ملکی فوج کے میزائل یونٹ نے ان حملوں کے دوران شہر میں تعینات امریکی پیٹریاٹ سسٹم کو تباہ کر دیا ہے۔
 

News ID 1917973

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha