8 اگست، 2023، 9:36 AM

یوکرائنی صدر پر حملے کی کوشش ناکام، خاتون کو گرفتار کرنے کا دعوی

یوکرائنی صدر پر حملے کی کوشش ناکام، خاتون کو گرفتار کرنے کا دعوی

یوکرائن کے سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ روس سے تعلق رکھنے والی خاتون کو صدر زیلنسکی پر حملے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹیلگراف کے حوالے سے کہا ہے کہ یوکرائنی کی سیکورٹی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی خاتون کو صدر زیلنسکی پر حملے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق یوکرائنی سیکورٹی حکام نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار خاتون کا تعلق روس سے ہے اور صدر زیلنسکی پر قاتلانہ حملے کی سازش کررہی تھی۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک یوکرائنی عہدیدار نے کہا کہ مذکورہ خاتون نے گذشتہ مہینے یوکرائنی صدر کے بارے میں کچھ معلومات جمع کی تھیں تاکہ قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کرسکے۔

یوکرائنی خفیہ ایجنسی نے ٹیلگرام پر کہا ہے کہ یوکرائنی علاقے میکولایف میں آمد کے موقع پر ہوائی حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشکوک سرگرمیاں مشاہدہ ہونے کے بعد حفاظتی اقدامات کئے گئے اور گرفتاری عمل میں آئی۔ کیف حکام کے مطابق منصوبے کا اصلی کردار شہر میکولایف کا ایک رہائشی تھا۔ 

ذرائع کے مطابق گرفتار خاتون کو 12 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ 

ماسکو کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

News ID 1918288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha