24 جولائی، 2023، 11:57 AM

یوکرینی فوج کا جزیرہ نما کریمیا پر ڈرون حملہ

یوکرینی فوج کا جزیرہ نما کریمیا پر ڈرون حملہ

جزیرہ نما کریمیا کے مقامی حکام نے بتایا کہ یوکرین کی فوج نے آج صبح ایک بار پھر اس علاقے کو بڑے پیمانے پر ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے شہر پر یوکرینی فوج کے ناکام ڈرون حملے کے چند گھنٹے بعد جزیرہ نما کریمیا کے گورنر سرگئی اکسیونوف نے اعلان کیا کہ 11 یوکرینی ڈرون فضائی دفاعی نظام اور الیکٹرانک جنگی آلات کے ساتھ تباہ کر دیے گئے ہیں۔

چند گھنٹے پہلے ماسکو کے میئر "سرگئی سوبیانین" نے اعلان کیا کہ آج صبح 4:00 بجے یوکرائن کے دو ڈرونز حملہ آور ہوئے جنہیں فوج نے الیکٹرونک جنگی آلات سے ناکارہ بنا دیا جو آخر کار غیر رہائشی عمارتوں سے ٹکرا گئے۔

روس کی وزارت دفاع نے ایک مختصر بیان میں اعلان کیا کہ "آج صبح کیف حکومت کا دہشت گردانہ حملہ جو کہ دو ڈرونز کے ذریعے کیا گیا تھا، ناکام بنا دیا گیا"۔

سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ڈرون زیر تعمیر کمرشل عمارت سے ٹکرا گیا اور ان کے پھٹنے سے قریبی رہائشی مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔

رشیا ٹو ڈے نے روسی حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور زیادہ نقصان بھی نہیں ہوا۔

News ID 1917992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha