16 جون، 2025، 7:35 AM

اسرائیلی معیشت مکمل طور پر مفلوج ہوچکی ہے، صہیونی اخبار

اسرائیلی معیشت مکمل طور پر مفلوج ہوچکی ہے، صہیونی اخبار

صہیونی اخبار کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کہ وجہ سے اسرائیلی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ پر کے مطابق، صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے وسیع پیمانے پر میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کی معیشت تقریباً مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے، اور اب تک 12 ہزار سے زائد افراد نے مالی نقصانات کے ازالے کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر ہونے والے مہلک اور ہمہ گیر حملوں کے سبب مختلف اقتصادی شعبے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں اسرائیلی وزارت خزانہ کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

اخبار کے مطابق، وزارت خزانہ اس وقت ان نقصانات کے ازالے کے لیے ایک بہت بڑے بجٹ کی فراہمی کے سلسلے میں وسیع پیمانے پر مذاکرات اور مالی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

وزارت نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ معیشت کے تقریباً تمام شعبے عملی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں، اور ان خطرناک نتائج کا دائرہ کار تیزی سے وسعت اختیار کر رہا ہے۔

News ID 1933548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha