مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی سول ڈیفنس آرگنائزیشن نے رپورٹ جاری کہ ہے کہ پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تاریخ کی بدترین تباہی اور وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔
بمباری کے نتیجے میں شہیدوں کی لاشیں پگھل گئی ہیں جن کی تعداد 2847 تک پہنچ گئی ہے۔
جب کہ امدادی کارکنوں نے 97 ہزار زخمی فلسطینیوں کو ملبے سے نکال لیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں 10 ہزار فلسطینی شہداء کی لاشیں اب بھی کھنڈرات اور ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔
مذکورہ فلسطینی ادارے کی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ غزہ کا شمالی حصہ مکمل طور پر کھنڈرات کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے اور ملبہ ہٹانے کے لیے ضروری امداد اور آلات جلد از جلد غزہ کی پٹی میں بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ