مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاطینی امریکہ، کیریبین اور یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کا اختتام ایک مشترکہ اعلامیے کے ساتھ ہوا۔
اعلامیے میں امریکہ کی جانب سے کیوبا پر عائد پابندیوں کی شدید مذمت کی گئی اور ان کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس اعلامیے میں یوکرین میں مستقل جنگ بندی کی اپیل بھی شامل ہے۔
اجلاس میں شریک ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے، بالخصوص مشرقی بیت المقدس میں بڑھتی ہوئی صہیونی جارحیت، فوجی کارروائیوں اور غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کی شدید مذمت کی۔
اعلامیے میں غزہ تک فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ