27 نومبر، 2025، 8:33 PM

امریکی پابندیاں روس-امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچا رہی ہیں، پوٹن 

امریکی پابندیاں روس-امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچا رہی ہیں، پوٹن 

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات کو تباہ کر رہی ہیں۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے قازقستان کے شہر بیشکک میں CSTO کے سربراہی اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس نے امریکہ کی جانب سے یوکرین کے بحران کے حل کے لئے پیش کردہ ابتدائی منصوبے کا مطالعہ کیا ہے اور یہ آئندہ معاہدوں کی بنیاد بن سکتا ہے۔  

پوٹن نے کہا کہ ابھی کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا ہے، تاہم ایک امریکی وفد آئندہ ہفتے ماسکو کا دورہ کرے گا۔ روس اس منصوبے پر سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک استحکام کو مضبوط بنانے کے راستوں پر بات کرنے کے لیے آمادہ ہے۔  

روس کے صدر نے زور دیا کہ ماسکو کے یورپ کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں اور روس یورپ کی سلامتی سے متعلق خدشات پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ پر حملے کا الزام محض پروپیگنڈہ ہے۔  

پوٹن نے یوکرین جنگ کے تناظر میں کہا کہ موجودہ یوکرینی قیادت کے ساتھ کسی بھی معاہدے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ وہ انتخابات کے خوف سے اسٹریٹجک غلطی کر چکے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ اس وقت ختم ہوگی جب یوکرین ڈونباس کے علاقوں سے پسپائی اختیار کرے، بصورت دیگر روس اپنے اہداف فوجی ذرائع سے حاصل کرے گا۔ پوٹن کے مطابق گزشتہ ماہ یوکرین کو محاذِ جنگ پر 47 ہزار سے زائد جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ CSTO تنظیم موجودہ غیر مستحکم حالات میں استحکام کا عنصر ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ تنظیم کسی کے خلاف خطرہ نہیں ہے لیکن رکن ممالک کو ہر قسم کے حملے کے دفاع کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ پوٹن نے بتایا کہ رکن ممالک مشترکہ فوجی مشقیں جاری رکھیں گے جن میں خصوصی دستے بھی شامل ہوں گے۔  

روس کے صدر نے کہا کہ ماسکو اپنے اتحادیوں کے ساتھ اسلحہ اور فوجی سازوسامان شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے ارمنستان کے حوالے سے کہا کہ اس کی شمولیت ایک آزادانہ فیصلہ ہے اور رکن ممالک اس کا احترام کرتے ہیں۔

News ID 1936773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha