مہر خبررساں ایجنسی نے ٹی اے ایس ایس سے نقل کیا ہے کہ یوکرین کی بر سر اقتدار پارٹی کے سربراہ ڈیوڈ اراخامیا نے کہا ہے کہ وزیر دفاع الیکسی ریزنیکوف کی جگہ یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کائرل بوڈانوف وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔
اراخامیا کے مطابق اس عہدے کو چھوڑنے کے بعد ریزنیکوف یوکرین کی اسٹریٹجک صنعتوں کے وزیر کا قلمدان سنھالیں گے۔
انہوں نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ الیکسی ریزنیکوف کو فوجی صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک انڈسٹریز کی وزارت سونپی جائے گی جبکہ کائرل بوڈانوف کو وزیر دفاع کے عہدے پر بھی تعینات کیا جارہا ہے جو جنگ کے دور میں کافی منطقی ہے۔
خیال رہے کہ یوکرین کی وزارت دفاع میں مالیاتی اسکینڈل کی افواہیں منظر عام پر آنے کے بعد ریزنیکوف کے ممکنہ استعفیٰ کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ یہ افواہیں یوکرین کی فوج کے لیے غلط قیمتوں اور معمول سے زیادہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی خریداری اور فراہمی کے بارے میں ایک صحافی کی تحقیقات کی اشاعت کے بعد پھیلی تھیں۔ مالیاتی اسکینڈل نے نائب وزیر دفاع ویاچسلاو شاپووالوف اور یوکرین کے وزیر داخلہ کے نائب سربراہ بوگدان خمیلنیتسکی کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ ان پر مالی بدعنوانی اور فوج کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات تھے۔
آپ کا تبصرہ