27 دسمبر، 2022، 4:47 PM

گوٹیرس کا یوکرین میں ثالثی کے لیے مشروط آمادگی کا اعلان

گوٹیرس کا یوکرین میں ثالثی کے لیے مشروط آمادگی کا اعلان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وہ یوکرین میں ثالثی کے لیے اسی صورت میں تیار ہیں جب روس سمیت تمام فریق اس پر رضامند ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین اور روس کے درمیان ثالثی کے لیے مشروط آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیف کی تجویز کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کے بحران پر صرف اسی صورت میں ثالثی کے لیے تیار ہیں جب روس سمیت تمام فریق متفق ہوں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دفتر نے اعلان کیا کہ جیسا کہ سیکریٹری جنرل ماضی میں کئی بار کہہ چکے ہیں، وہ صرف اسی صورت میں ثالثی کر سکتے ہیں جب تمام فریق چاہیں۔

در ایں اثنا کریملن محل کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس کسی بھی صورت میں دوسروں کی شرائط کے مطابق مذاکرات نہیں کرے گا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اپنی شرائط اور درست سوچ کی بنیاد پر اقدام اٹھاتے ہیں۔

خیال رہے کہ یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کلبا نے اس سے قبل کہا تھا کہ یوکرینی حکام ممکنہ ثالث کے طور پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی موجودگی میں امن مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

News ID 1913871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha