3 اکتوبر، 2025، 5:32 PM

یوکرین کے 20 ڈرون مختلف علاقوں میں تباہ، روس کا دعوی

یوکرین کے 20 ڈرون مختلف علاقوں میں تباہ، روس کا دعوی

روس کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران متعدد یوکرائنی ڈرونز، جو روس میں حملے کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تباہ کر دیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ شب ۲۰ یوکرینی ڈرون جو روسی حدود میں حملے کی کوشش کر رہے تھے، روس کی دفاعی نظام نے تباہ کر دیے۔

وزارت دفاع کے بیان کے مطابق، یہ ڈرون مختلف علاقوں میں مار گرائے گئے، جن میں ۹ ڈرون بحیرہ سیاہ کے اوپر، ۴ ڈرون صوبہ ورونژ کے اوپر، ۳ ڈرون بلگورود کے اوپر، ۳ ڈرون کریمیا کے اوپر اور ۱ ڈرون کورسک کے اوپر شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ڈرونز روس کی سرزمین میں حملے کے ارادے سے پرواز کر رہے تھے، تاہم روسی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔

News ID 1935735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha