مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوکرینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ روس نے دارالحکومت کیئف میں توانائی کے مراکز پر وسیع حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔
یوکرینی فوجی ذرائع کے مطابق روس کے حملوں میں کی یف کے مضافاتی علاقے پتشرسکی میں ایک ۱۷ منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
یوکرین کے وزیر توانائی نے کہا کہ روس نے ہمارے توانائی کے مراکز پر حملہ کیا، اور ہماری ٹیمیں صورتحال پر قابو پانے کے لیے سرگرم ہیں۔
اسی دوران، سی این این نے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ روس کے حملوں کے سبب کی یف کے بعض علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ