مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس نے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی افواج کو سومی کے محاذ پر مسلسل حملوں کے دوران شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، خاص طور پر 71ویں بریگیڈ اور 225ویں حملہ آور یونٹ کے 80 فیصد اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
روسی سیکیورٹی سروس کے مطابق، ان حملوں میں مذکورہ بریگیڈ اور یونٹ تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل، 225ویں یونٹ نے روسی افواج کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے پوزیشن سنبھالی تھی، تاہم روسی حملوں میں 80 فیصد اہلکار ہلاک ہو گئے، جبکہ باقی ماندہ فوجی اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے۔
روسی افواج نے سومی میں ایک سیکیورٹی زون قائم کر لیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مطابق، یہ اقدام یوکرین کی جانب سے کورسک پر حملے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ