18 فروری، 2025، 9:36 PM

امریکہ اور روس کی بیٹھک کے نتائج کی پرواہ نہیں، زیلنسکی

امریکہ اور روس کی بیٹھک کے نتائج کی پرواہ نہیں، زیلنسکی

یوکرین کے صدر نے آج ترکی کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کہا کہ ریاض اجلاس ہمارے لیے حیران کن تھا، تاہم ہمیں اس کے نتائج کی پرواہ نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ترک صدر طیب اردگان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا: ہم تصدیق کرتے ہیں کہ ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور حالیہ عرصے میں انقرہ کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی نے یوکرین کی سالمیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ خطے اور دنیا کے ممالک کو متاثر کرنے والی موجودہ جنگ کے خاتمے کے لیے میں ترکی کے اقدام پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

زیلنسکی نے زور دیا کہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں یورپ اور ترکی سمیت تمام متعلقہ فریقوں کو شامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ریاض ملاقات ہمارے لیے حیران کن تھی۔ لیکن ہمیں اس کے نتائج کی پرواہ نہیں ہے، مجھے امید ہے کہ امریکی کیف آئیں گے۔

News ID 1930469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha