مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس کے وزیر خارجہ نے مغرب کے روس مخالف روئے پر تنقید کی۔
سرگئی لاوروف نے یوکرین میں نیٹو افواج بھیجنے کے بارے میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک ابھی تک روس کی شکست کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ روس کو سٹریٹیجک شکست دینے کے جنون کی وجہ سے یورپی سکیورٹی سسٹم تباہ ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی کے بارے میں میکرون اور دیگر یورپی سربراہوں کے بیانات کو دیکھنا کافی ہے۔
لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ روس کے خلاف دشمنی مغرب کی بین الاقوامی تعلقات کے پورے نظام کو جمہوری بننے سے روکنے کی اس کی جارحانہ پالیسی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اچھی طرح جانتے ہیں کہ عالمی معاملات میں اس کے تسلط اور بالادستی کے خاتمے کا مسئلہ یوکرین میں حل کیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ