مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب روسی فضائی دفاعی سسٹم نے یوکرین کے 139 ڈرونز کو مختلف علاقوں میں مار گرایا۔
وزارت کے مطابق یہ ڈرونز روسی سرزمین کے قریب فضائی حدود میں داخل ہو رہے تھے جنہیں بروقت کارروائی کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔
گزشتہ روز بھی روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی تھی کہ روسی فوج نے متعدد بستیوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ اس دوران یوکرینی فضائیہ کا ایک سوخو-27 جنگی طیارہ بھی مار گرایا گیا، جب کہ زمینی جھڑپوں میں 1525 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔
وزارت نے دعویٰ کیا کہ روسی فوج تمام محاذوں پر پیش رفت کر رہی ہے اور یوکرینی ڈرون حملوں کا مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ