24 ستمبر، 2025، 5:19 PM

نیٹو کو روسی طیارہ فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی مار گرانی چاہیے، ٹرمپ

نیٹو کو روسی طیارہ فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی مار گرانی چاہیے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات میں کہا ہے کہ نیٹو ممالک کو روسی طیارے کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی مار گرانی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ ملاقات جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہوئی۔ اس دوران صحافی نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا نیٹو ممالک کو روسی طیارے کو مار گرانی چاہیے، جس پر انہوں نے واضح جواب دیا: جی ہاں، یہ کام ضروری ہے۔

صحافی نے مزید پوچھا کہ کیا آپ ابھی بھی پوٹن پر اعتماد کرتے ہیں؟ ٹرمپ نے جواب دیا: ایک ماہ بعد میں آپ کو بتاؤں گا۔

ٹرمپ نے روس سے تیل کی خریداری کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ہنگری کے وزیر اعظم میرے دوست ہیں اور اگر میں ان سے بات کروں تو وہ روسی تیل کی خریداری روک دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کی اقتصادی صورتحال خراب ہے اور وہ تباہی کے دہانے پر ہے۔ اوکرائن اپنی کوششوں سے اس فوجی قوت کو روکنے میں کامیاب ہو رہا ہے۔

News ID 1935547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha