مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ گرین لینڈ کے معاملے پر فوجی دباؤ سے پیچھے ہٹنا اس حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ طاقت کے سوا کسی اور زبان کو نہیں سمجھتے۔
گارڈین کی کالم نگار ناتالی توچی کے مطابق، جب چند یورپی ممالک نے ٹرمپ کی گرین لینڈ سے متعلق دھمکیوں کے جواب میں اس علاقے میں فوجی مشقوں پر غور کرنے کا عندیہ دیا، تو اس کے بعد ٹرمپ نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اب طاقت کے ذریعے اس جزیرے پر قبضہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
اخبار کے مطابق، یہ واقعہ یورپی قیادت کے لیے ایک اہم سبق رکھتا ہے۔ یورپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ٹرمپ کے سامنے قاطع اور مضبوط مؤقف ماضی کی چاپلوسی، رعایتوں اور پسپائی سے کہیں زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
گارڈین کے مطابق، ٹرمپ صرف طاقت اور دباؤ کی زبان سمجھتے ہیں، اور یہی واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے ان سے معاملہ کیا جا سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ