مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور آرمینیا کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل آرمین گریگوریان نے تہران میں ملاقات کی اور علاقائی امن و سلامتی کے تحفظ اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور آرمینیا کے درمیان جاری منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور مستقبل میں تعاون کے نئے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر عباس عراقچی نے کہا کہ ایران خطے میں پائیدار امن اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
ملاقات کے دوران گریگوریان نے کہا کہ ایران اور آرمینیا کے درمیان قریبی تعاون نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ پورے خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین پیش رفت اور چیلنجز پر بھی گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک کو مل جل کر امن قائم رکھنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ