30 اگست، 2025، 5:38 PM

خطے میں جغرافیائی تبدیلیوں کی سخت مخالفت کرتے ہیں، لاریجانی کی آرمینیائی ہم منصب سے گفتگو

خطے میں جغرافیائی تبدیلیوں کی سخت مخالفت کرتے ہیں، لاریجانی کی آرمینیائی ہم منصب سے گفتگو

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے خطے میں جغرافیائی تبدیلیوں کے لئے سامراجی کوششوں کی سخت مخالفت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اور رہبر انقلاب کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ تہران خطے میں کسی بھی جغرافیائی تبدیلی یا ایران-آرمینیا تعلقات کو نقصان پہنچانے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ ایران خطے میں امن و استحکام کے قیام کا پابند ہے۔

 تہران میں آرمینیا کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری آرمن گریگوریان سے ملاقات کے دوران علی لاریجانی نے اقتصادی، سیاسی، سلامتی اور دفاعی سطح پر دونوں ملکوں کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور شمال-جنوب راہداری کی تکمیل اور خلیج فارس کو بحیرہ اسود سے جوڑنے کے منصوبے میں آرمینیا کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔

انہوں نے آرمینیا و آذربائیجان کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ خطے کے ممالک کی آزادی اور خودمختاری پر زور دیتا ہے۔

ملاقات کے دوران آرمینیا کے سیکریٹری گریگوریان نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ تہران تعلقات کو ہر سطح پر وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ آرمینیا جلد ایران کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے قومی خودمختاری، سرحدوں کی سالمیت اور سرحدوں کی سیکورٹی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آرمینیا ایران کو یقین دہانی کراتا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ آرمینیا خطے میں جغرافیائی تبدیلیوں کی بنیادی طور پر مخالفت کرتا ہے۔

News ID 1935105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha