مہرخبررساں ایجنسی نے ایٹاٹارس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے جوہری ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روس اور نائيجيريا نے نائيجيريا ميں پہلا جوہري بجلي گھر تعمير کرنے کےسمجھوتے پر دستخط کرديئے ہيں .اطلاعات کے مطابق جوہري توانائي سے متعلق روس کي سرکاري کارپوريشن روس آتم کے سربراہ سرگئي کِرينکو نے کہا ہے کہ روس اور نائيجيريا نے اس حوالے سے سمجھوتے پر دستخط کرديئے ہيں . اس منصوبے کي کل ماليت ساڑھے چار ارب ڈالر ہے.انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال ساري دنيا ميں دس جوہري بجلي گھر چالو کئے گئے جن ميں روسي ماہرين نے کليدي کردار اداکيا . روس اور نائيجيريا کے درميان سمجھوتے کے مطابق دونوں ممالک نائيجيريا ميں جوہري بجلي گھر کي تعمير ميں تعاون کريں گے.
مہر نیوز/5 جون /2012 ء: روس کے جوہری ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روس اور نائيجيريا نے نائيجيريا ميں پہلا جوہري بجلي گھر تعمير کرنے کےسمجھوتے پر دستخط کرديئے ہيں .
News ID 1619341
آپ کا تبصرہ