9 اپریل، 2025، 11:04 AM

یرغمالیوں کی عدم رہائی پر اسرائیلی پائلٹوں کی فوج چھوڑنے کی دھمکی

یرغمالیوں کی عدم رہائی پر اسرائیلی پائلٹوں کی فوج چھوڑنے کی دھمکی

درجنوں صہیونی پائلٹوں نے یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے کی صورت میں فوج سے استعفی دینے کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں پائلٹوں جن میں حاضر سروس اور ریزرو اہلکار شامل ہیں، نے دھمکی دی ہے کہ اگر صہیونی یرغمالیوں کی واپسی عمل میں نہ آئی، تو وہ فوجی خدمات انجام دینے سے انکار کر دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ان پائلٹوں کا کہنا ہے کہ جنگ کا جاری رہنا اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے نہیں بلکہ نتن یاہو کے محض ذاتی اور سیاسی مفادات کی خاطر ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ کا تسلسل مزید شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بنے گا اور اسرائیلی فوج کے ریزرو نظام کو شدید دھچکہ لگے گا۔

News ID 1931717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha