10 اگست، 2023، 6:45 PM

ایران کی بریکس میں شمولیت کا مقصد کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کی بریکس میں شمولیت کا مقصد کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بریکس کو بین الاقوامی نظام میں کثیرالجہتی کو تقویت دینے کے ذریعے کے طور پر دیکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بریکس کو بین الاقوامی نظام میں کثیرالجہتی کو تقویت دینے کے ذریعے کے طور پر دیکھتا ہے۔ 

حسین امیر عبداللہیان نے ان خیالات کا اظہار جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات کے وزیر نالیدی پانڈور کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ 
انہوں نے کانفرنس کے آغاز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ کو حل نہیں سمجھتے اور یہ کہ تمام فریقین کو سیاسی حل تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے مغربی ممالک کے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہ یوکرین کے خلاف روسی جنگ میں ایرانی ڈرون استعمال کیے جا رہے ہیں، کہا کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں ایرانی ڈرون استعمال کرنے کا الزام سراسر غلط ہے۔ میں نے اس بات پر زور دیا ہے۔

امیر عبداللہیان نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کے فوجی وفد کی طرف سے عمان میں ہونے والی ملاقات کے دوران ایرانی فوجی وفد کو کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ روسی حکام نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ ایران اور ماسکو کے درمیان موجودہ اور پرانے دفاعی تعاون کے فریم ورک کے اندر یوکرین کے خلاف جنگ میں کبھی بھی ایرانی ساز و سامان استعمال نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے۔ 

انہوں نے بریکس گروپ میں ایران کی رکنیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بریکس کی رکنیت کے حوالے سے ہمارا نقطہ نظر کثیرالجہتی کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے یہ بھی تاکید کی کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آنے والے دنوں میں جنوبی افریقہ کا دورہ کریں گے اور آئندہ سربراہی اجلاس میں بریکس کے حوالے سے ایران کے موقف کو تفصیل سے بتائیں گے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران پر غیر قانونی مغربی پابندیوں کو ہٹانے اور جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (JCPOA) کے نام سے جانے جانے والے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران اس معاہدے کا سب سے زیادہ پرعزم فریق ہے۔

جے سی پی او اے کے بارے میں اگر دیگر فریق اپنے وعدوں پر واپس آنے کے لیے ضروری ارادہ رکھتے ہیں تو ایران اس معاہدے کا سب سے پرعزم اور وفادار فریق ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی جابرانہ اور غیر قانونی پابندیوں کے باوجود ہم سمجھتے ہیں کہ بین الاقوامی قوانین کے دائرہ کار میں دونوں ممالک کے لیے سابقہ ​​تعلقات کی بحالی اور موجودہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے ہمیشہ مختلف مواقع موجود ہیں۔

News ID 1918336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha