مہر نیوز کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دو عظیم ممالک ایران اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ سے امت اسلامیہ کے اتحاد، اخوت، ہمہ گیر یکجہتی اور بین الاقوامی امن و استحکام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات اور مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں دستیاب بہت سی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، مجھے امید ہے کہ ہم مستحکم دوستی کے تسلسل اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا مشاہدہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ