مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پڑوسی اور دوست ملک روس سمیت تمام ممالک میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے ممالک کے اندرونی معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت پر تنقید کرتے ہوئے اطمینان ظاہر کیا کہ روس اس مرحلے کو جلد عبور کر کے گا۔
اس ٹیلی فونک ملاقات میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے صدر پیوٹن کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے روس کی علاقائی سالمیت پر قانون کی حکمرانی کے مکمل اطلاق پر زور دیا اور کہا کہ روس اس صورتحال پر جلد قابو پالے گا۔
در این اثناء روس کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے دوطرفہ معاہدوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ