25 جون، 2023، 3:40 PM

صدر پیوٹن نے ویگنر کمانڈر کی روس سے بحفاظت روانگی کی ضمانت دی، الجزیرہ کا دعوی

صدر پیوٹن نے ویگنر کمانڈر کی روس سے بحفاظت روانگی کی ضمانت دی، الجزیرہ کا دعوی

کریملن پیلس میں روسی صدارتی دفتر کے ترجمان "دیمتری پیسکوف" نے بتایا ہے کہ صدر پیوٹن ویگنر کے کمانڈر کو روس سے محفوظ اخراج کی ضمانت دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کریملن پیلس میں روسی صدارتی دفتر کے ترجمان "دیمتری پیسکوف" نے بتایا ہے کہ صدر پیوٹن ویگنر کے کمانڈر کو روس سے محفوظ اخراج کی ضمانت دیں گے۔ پیسکوف کے مطابق، صورت حال کو  بغیر کسی جانی نقصان کے حل کیا گیا ہے اور ویگنر جنگجوؤں کی  کیمپوں میں واپسی کے لئے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، اور یہ بھی کہ پریگوجین کے خلاف کوئی مجرمانہ مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا اور وہ بیلاروس جائیں گے.

روسی صدر کے ترجمان نے کہا: "ان جنگجوؤں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی جنہوں نے فوجی کشیدگی میں اضافے میں حصہ لیا اور روس کی سرزمین میں داخل ہوئے۔ 

صدارتی دفتر کے ترجمان نے کہا کہ مزید خونریزی سے بچنے کے لیے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی طرف سے ثالثی کی کوششیں عمل میں لائی گئیں، ماسکو صدر لوکاشینکو کی ثالثی کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ادھر بیلاروس کی سرکاری پریس نے اعلان کیا کہ اس وقت ویگنر گروپ کی صورت حال کو حل کرنے کے لیے ایک قابل قبول آپشن کا مسودہ موجود ہے جس میں اس کے جنگجووں کے لیے حفاظتی ضمانتیں ہیں۔

خیال رہے کہ لوکاشینکو کے پریگوجین کے ساتھ معاہدے کے بارے میں متضاد خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔ بعض ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ویگنر کے کمانڈر نے ایک صوتی پیغام میں اپنے فوجیوں کو ان کے اڈوں کی طرف پسپائی کا حکم دیا۔ جب کہ بعض میڈیا ہاوسز نے دعوی کیا ہے کہ ابھی تک اس سلسلے میں  کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

دوسری طرف  روسی سلامتی کونسل کے نائب، دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ ویگنر کی مسلح بغاوت ایک منصوبہ بند کارروائی تھی جس کا ہدف روس پر غلبہ حاصل کرنا تھا۔

News ID 1917402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha