25 جون، 2023، 7:06 PM

بائیڈن دماغی الجھن کا شکار ہے، ان کے بیانات کی اہمیت نہیں، روسی وزیر خارجہ

بائیڈن دماغی الجھن کا شکار ہے، ان کے بیانات کی اہمیت نہیں، روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی صدر جو بائیڈن اور یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے "روس کی طرف سے ایٹمی خطرہ" کے بیان کو دونوں صدور کا ذہنی خبط قرار دیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے "تاس" کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی صدر جو بائیڈن اور یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے "روس کی طرف سے ایٹمی خطرہ" کے بیان کو دونوں صدور کا ذہنی خبط قرار دیا ہے۔ 

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹی وی پروگرام "ماسکو_کریملن_پیوٹن" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے حالیہ الفاظ پر تبصرہ کرنا میرے لئے مشکل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میں ہنگامہ آرائی اور ایسی بیان بازی پر زیادہ توجہ نہیں دیتا جس کی فی الحال کوئی بنیاد نہیں ہے۔

سرگئی لاوروف نے زیلنسکی کے بیانات کو بائیڈن کے مقابلے میں زیادہ ذہنی الجھن کا نتیجہ قرار دیا۔

اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے  کیلیفورنیا میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی حقیقی جنگی حکمت عملی ہے۔

News ID 1917410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha