25 جون، 2023، 5:33 PM

روس میں بغاوت کی کوشش ناکام

روس میں بغاوت کی کوشش ناکام

روس میں ویگنر ملیشیا کی مسلح بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد جنوبی روس کے شہر روستوف میں تمام ٹرانسپورٹ پابندیاں اٹھالی گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روستوف کے علاقے کی تمام شاہراؤں کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ روستوف میں بس اور ریلوے اسٹیشنز معمول کے مطابق کُھلے ہیں۔

روس میں گزشتہ روز نجی فوجی ملیشیا ویگنر نے مسلح بغاوت کی کوشش کی تھی۔

تاہم بیلاروس کی مصالحتی کوششوں سے نجی ملیشیا کے سربراہ نے ماسکو کی طرف پیش قدمی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

اس سے پہلے کریملن پیلس میں روسی صدارتی دفتر کے ترجمان "دیمتری پیسکوف" نے بتایا تھا کہ صدر پیوٹن ویگنر کے کمانڈر کو روس سے محفوظ اخراج کی ضمانت دیں گے۔ پیسکوف کے مطابق، صورت حال کو  بغیر کسی جانی نقصان کے حل کیا گیا ہے اور ویگنر جنگجوؤں کی  کیمپوں میں واپسی کے لئے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، اور یہ بھی کہ پریگوجین کے خلاف کوئی مجرمانہ مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا اور وہ بیلاروس جائیں گے.

روسی صدر کے ترجمان نے کہا کہ ان جنگجوؤں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی جنہوں نے فوجی کشیدگی میں اضافے میں حصہ لیا اور روس کی سرزمین میں داخل ہوئے۔ 

اس حوالے سے عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار "عبدالباری عطوان" نے روزنامہ رائ الیوم کے اداریے میں لکھا ہے کہ "یہ غداری اس عظیم فتح کو ناکام بنانے کے مقصد سے تیار کی گئی تھی جو روسی فوج یوکرین کے جوابی حملوں کے خلاف حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ روسی ملٹری انٹیلی جنس نے اس بغاوت کی منصوبہ بندی اور اس کے لیڈروں کے ارادوں کو پہلے سے کیسے محسوس نہیں کیا؟ ویگنر کا گروہ پیسے اور سونے کا غلام ہے، اور جو بھی انہیں زیادہ پیسہ اور سونا دیتا ہے، وہ اس کے پاس جاتے ہیں۔ اس شدت کی سٹریٹجک غلطی کی تحقیقات کی جانی چاہیے اور اس کے ایجنٹوں کو، اگرچہ وہ پیوٹن کے قریبی ہی کیوں نہ ہوں، سزا دی جانی چاہیے۔

News ID 1917409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha