26 اکتوبر، 2025، 2:05 PM

ایران و روس کے تھنک ٹینکس کا مشترکہ اجلاس

ایران و روس کے تھنک ٹینکس کا مشترکہ اجلاس

ایران اور روس کے دو تھنک ٹینکس کے درمیان منعقدہ مشترکہ اجلاس میں دونوں ملکوں کے ماہرین نے دانشوروں کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ فکری اور علمی تبادلۂ خیال دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دے سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس کے دو معروف تھنک ٹینکس کے مابین منعقدہ مشترکہ نشست میں دونوں ملکوں کے ماہرین نے دانشوروں کے درمیان فکری و علمی رابطوں کے فروغ پر زور دیا۔

ایران کے وزارتِ خارجہ کے سیاسی و بین الاقوامی تحقیقاتی سینٹر کے سربراہ سعید خطیب زادہ اور روس کے کامن ویلتھ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ کنستانتین زاتولین نے اجلاس کے آغاز میں دونوں ملکوں کے جامع اسٹریٹجک تعاون کے نفاذ کی روشنی میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر گفتگو کی۔

خطیب زادہ نے عالمی و علاقائی حالات کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ایران، روس اور جنوبی ممالک کے درمیان تعلقات کی نئی جہتوں اور تقاضوں کی وضاحت کی۔

اس موقع پر ایران و روس کے متعدد محققین اور تجزیہ کاروں نے وسیع موضوعات پر اپنی آراء کا تبادلہ کیا۔

خطیب زادہ، جو ایران و روس کے درمیان مختلف تعاون کی دستاویزات پر دستخط کے لیے پہلے سے طے شدہ دورے پر ماسکو میں موجود ہیں، انہوں نے اس سے قبل روسی سوشل سائنسز انفارمیشن انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور بطور سربراہ مرکز مطالعاتِ سیاسی و بین الاقوامی، اس ادارے کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے۔

News ID 1936132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha