مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے مستقل مندوب برائے عالمی ادارے، مخائل الیانوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ویانا میں ایران، روس اور چین کے مستقل نمائندوں کی ملاقات ہوئی اور ایران کی جوہری تنصیبات پر غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ حملوں پر غور کیا۔
چین اور ایران کے معزز نمائندوں سے ملاقات میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ایران کی جوہری تنصیبات IAEA کی نگرانی میں ہیں، ان پر کیے گئے حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
تاہم انہوں نے ملاقات کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
آپ کا تبصرہ