18 جولائی، 2025، 12:03 PM

دشمن کی کسی بھی حماقت کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی وزیر دفاع

دشمن کی کسی بھی حماقت کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصرزادہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت پر ایران کے سخت ردعمل نے تل ابیب کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا، تاہم ایران آئندہ کسی کارروائی کی صورت میں بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع اینجی موچیکا کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر دفاع نے جنوبی افریقہ کے فلسطین کے حق میں مؤقف اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کا یہ مؤقف انصاف پسندی اور نسل پرستی کے خلاف تاریخی جدوجہد کا آئینہ دار ہے۔

انہوں نے اسرائیلی حملوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی علاقوں اور فوجی کمانڈروں پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہم نے سخت اور مؤثر جواب دیا، جس کے بعد اسرائیل نے امریکہ کے ذریعے جنگ بندی کی درخواست کی۔ تاہم ایران آئندہ کسی کارروائی کی صورت میں بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران، جنوبی افریقہ اور دیگر برکس ممالک مل کر امریکی اور اسرائیلی تسلط کے خلاف مؤثر اقدامات کریں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع موچیکا نے ایران کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم اور حکومت ایرانی قوم پر حملوں کی مخالف ہے اور ہم ایران کی علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ایران کی دفاعی قوت نے دنیا بھر کے آزادی پسندوں کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی طاقت تمام اقوام کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ ایران نے ماضی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر دوستی کا حق ادا کیا، اب ہماری باری ہے کہ ہم خطرات کے اس دور میں ایران کے ساتھ کھڑے ہوں۔

News ID 1934338

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha