مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غاصب اسرائیل کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک گھر کی تلاشی کے دوران بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار تل ابیب کے علاقے جالجولیا میں ایک رہائشی مکان کی تلاشی لے رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو اہلکار زخمی ہوئے۔
اسرائیلی چینل 13 نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکا تلاشی کے دوران پیش آیا، تاہم زخمی اہلکاروں کی حالت اور دھماکے کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
حکام کی جانب سے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ دھماکے کی وجہ کیا تھی یا واقعے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ