20 نومبر، 2024، 10:12 AM

روس اور ایران کے درمیان تعلقات میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں، ایرانی نائب صدر

روس اور ایران کے درمیان تعلقات میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں، ایرانی نائب صدر

محمد رضا عارف نے روسی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس کے ساتھ طویل مدتی اور جامع تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمدرضا عارف نے روس کے وزیر توانائی اور مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے سربراہ "سرگئی تسیویلیف" کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان مواقع سے فائدہ اٹھا کر ایران اور روس کے تجارتی اور اقتصادی تبادلوں کا حجم بڑھایا جائے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد پر زور دیا۔

ایرانی نائب صدر اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خاص طور پر موجودہ عالمی اور علاقائی حالات میں دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مشاورت اہم ہے کہا کہ ایران اور روس کے اعلیٰ حکام کی ملاقاتیں دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہیں۔

عارف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس کے ساتھ طویل مدتی اور جامع تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔

"سرگئی تسیویلیف" نے بھی کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

روسی وزیر توانائی اور مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن سربراہ نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کو اہم قرار دیا۔

روسی وزیر توانائی نے دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کی سرگرمیوں کو اہم قرار دیتے ہوئے ایرانی نائب صدر کو اس کمیشن کے تحت انجام دیے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی۔

News ID 1928247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha