مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے عالمی توانائی ایجنسی کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں جاری ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی افزودہ یورنئیم کے ذخائر ہتھیار بنانے کی حد تک پہنچ گئے ہیں۔
امریکی ادارے نے مزید کہا ہے کہ 26 اکتوبر تک ایران کے پاس 60 فیصد افزودہ یورنیم کے ذخائر کی مقدار 182 کلوگرام ہوچکی ہے جوکہ اگست کی نسبت 17 کلو زیادہ ہے۔ 60 فیصد سے 90 فیصد تک لے جانے میں ایک ہی قدم کا فاصلہ ہوتا ہے۔
خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ 60 فیصد خالص افزودہ 42 کلوگرام یورنئیم چنانچہ 90 فیصد تک لے جایا جائے تو ایک ایٹم بم بنانے کے لئے کافی ہے۔
آپ کا تبصرہ