مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق روس میں تعیینات ایرانی سفیر کاظم جلالی نے روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ایران اور روس نے دونوں ملکوں کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی طور پر منظور شدہ قوانین کی پاسداری اور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ایرانی سفیر کاظم جلالی اور سرگئی ریابکوف نے سفارت کاری کو دوطرفہ اور کثیرالملکی تعاون کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا اور عالمی بحرانوں کو روکنے اور ان پر قابو پانے کے لیے اس کے مؤثر استعمال پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ