مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ ایرانی اور روسی حکام نے توانائی اور اقتصادی شعبوں میں اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے فریم ورک پر غور کیا ہے۔
جلالی کے مطابق، ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے روسی وزیر توانائی سرگئی تسویلیوف اور ایران-روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران فریقین نے مشترکہ منصوبوں خاص طور پر جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور سہولیات فراہم کرنے پر بات کی۔
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ اس شراکت داری سے متعلق امور آئندہ ہفتے مزید تفصیل سے زیر بحث آئیں گے۔
آپ کا تبصرہ