مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوامِ متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نبنزیا نے کہا ہے کہ ماسکو ایران کے خلاف عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کو کسی طور تسلیم نہیں کرتا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے نبنزیا نے واضح کیا کہ روس حالیہ پابندیوں کو غیر قانونی اور غیر منصفانہ سمجھتا ہے اور انہیں ماننے سے انکار کرتا ہے۔
واضح رہے کہ روس نے یکم اکتوبر سے سلامتی کونسل کی ماہانہ صدارت سنبھال لی ہے۔ اس دوران ایران پر عائد پابندیاں کونسل کے اہم ترین موضوعات میں شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ