8 دسمبر، 2023، 11:14 AM

روسی ہم منصب کے ساتھ غزہ پر حملوں کی فوری روک تھام کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ایرانی صدر

روسی ہم منصب کے ساتھ غزہ پر حملوں کی فوری روک تھام کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ایرانی صدر

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے روسی صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کے اہم موضوعات میں سے ایک غزہ پر صیہونی رجیم کے حملوں کو فوری روکنے اور اس پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کی ضرورت پر زور دینا قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج صبح روس کے ایک روزہ دورے کے بعد تہران واپس پہنچے جہاں اس دورے کے نتائج کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ روس کے صدر اور اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات اور گفت و شنید کا اچھا موقع ثابت ہوا جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص توانائی، زراعت، ٹرانزٹ اور شمالی جنوبی روٹ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

صدر رئیسی نے اس دورے میں اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ مسئلہ فلسطین کو بھی اہم ایجنڈے کے طور پر شامل کرتے ہوئے اس حوالے سے کہا کہ اس ملاقات میں غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف بمباری کو فوری طور پر روکنے کے لیے فوری اقدام، اس علاقے کی ناکہ بندی کو ہٹانے اور فلسطینی قوم کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کو دونوں ملکوں کے مشترکہ ایجنڈے کے طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

News ID 1920440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha