مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مختلف برطانوی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء نے لندن میں صہیونی حکومت کے حملوں کا شکار فلسطینی عوام کے حق میں ریلی نکالی۔
تفصیلات کے مطابق ریلی کے شرکاء نے برطانوی وزیراعظم کے دفتر اور پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کیا اور فلسطینیوں پر حملوں کے لئے اسرائیل کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس سے پہلے برطانوی وزیردفاع گرانٹ شاپس نے غزہ جنگ کے حوالے سے کہا تھا کہ 7 اکتوبر کے بعد برطانیہ نے خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے تعاون کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ برطانوی شہریوں کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ قیدیوں کی رہائی کے لئے برطانیہ اپنا کردار ادا کرے گا۔
آپ کا تبصرہ