مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی ٹیلیگراف کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خیانتکار فلسطینی اورعرب رہنماؤں نے فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کو ختم کرنے کے لئے برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔ اخبار کے مطابق اسرائيل کے خلاف حماس کےدوسرے انتفاضہ میں برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 نے حماس کی تحریک کو کجلنے کے لئے ایک منصوبہ بنا کر فتح تنظیم کے سابق سربراہ یاسر عرفات کو پیش کیا تھا اس منصوبہ میں کہا گیا تھا کہ حماس کے سینئر رہنماؤں کو گرفتار کرکے انھیں نابود کا جاسکتا ہے اخبار کے مطابق 2004 میں مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے حملوں اضاضہ ہوگیا تھا اور ان حملوں میں حماس، جہاد اسلامی اور الاقصی فلسطینی تنظیمیں سرگرم عمل تھیں الجزیرہ کی بعض اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے حتی فلسطینی اتھارٹی کے سکیورٹی دستوں کو ٹریننگ بھی دیتا رہا ہے شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس دور کے موجودہ عرب رہنما در حقیقت امریکی اور اسرائیلی آلہ کار ہیں اور وہ عرب قوموں اور مسلمانوں کے ساتھ واضح طور پر خیانت کررہے ہیں جس میں تیونس کے مفرور صدربن علی، مصری صدرحسنی مبارک ، اردن سعودی عرب اور یمن کے عرب حمکراں شامل ہیں۔
ڈیلی ٹیلیگراف
حماس کو نابود کرنے کے لئے ایم آئی 6 کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کا تعاون
ایک مغربی اخبـار نے انکشاف کیا ہے کہ خیانتکار فلسطینی اورعرب رہنماؤں نے اسلامی تنظیم حماس کو ختم کرنے کے لئے برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔
News ID 1240153
آپ کا تبصرہ