مہر خبررساں ايجنسي نے عرب امارات كےاخبار البيان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانوي پارليماني نمائندے جارج گيلوي نے كل بيروت ميں لبناني اور عرب سياستدانوں كو اسرائيل كي طرف سے مسلط كردہ جنگ ميں كاميابي پر مبارك باد پيش كي اور كہا كہ يہ جنگ امريكي ، برطانوي اور اسرائيلي مثلث پر مشتمل تھي گيلوي نے اسرائيلي كے اس حملے كي شديد مذمت كي برطانوي احترام پارٹي كے سربراہ نےاسرائيل كے 33 دن كے مسلسل فضائي اور زميني حملوں كے مقابلے ميں لبنان كي اسلامي مقاومت حزب اللہ كي پائداري اور استقامت كي تعريف كرتے ہوئے برطانوي وزير اعظم پر اسرائيلي جرائم ميں شريك ہونے كا الزام عائد كيا ہے انھوں نے كہا كہ حزب اللہ نے اسرائيل كي طاقت و قدرت كے طلسم كو توڑ ديا ہے انھوں نے كہا كہ امريكہ اور برطانيہ نے جنگ بندي كي مخالفت كركے اسرائيل كو مجرمانہ كارروائياں انجام دينے كے لئے وسيع موقع فراہم كيا ليكن پھر بھي وہ اپنے اہداف تك پہنچنے ميں كامياب نہيں ہوسكے انھوں نے كہا كہ برطانوي عوام كي اكثريت برطانوي حكومت كے اقدام كو غلط قرارديتي ہے انھوں نے حزب اللہ كي كاميابي كو تاريخي كاميابي قرارديا واضح رہے كہ برطانيہ كے اس نمائندے نے عراق پر امريكي اور برطانوي حملے كي بھي مخالفت كي تھي
جارج گيلوي
برطانوي پارليماني نمائندہ: حزب اللہ نے اسرائيل كي طاقت كا طلسم توڑديا ہے
برطانوي پارليماني نمائندے جارج گيلوي نے اسرائيل كے 33 دن كے مسلسل فضائي اور زميني حملوں كے مقابلے ميں لبنان كي اسلامي مقاومت حزب اللہ كي پائداري اور استقامت كي تعريف كرتے ہوئے برطانوي وزير اعظم پر اسرائيلي جرائم ميں شريك ہونے كا الزام عائد كيا ہے
News ID 372304
آپ کا تبصرہ