31 دسمبر، 2005، 7:01 PM

تين برطانوي باشندوں كي رہائي

غزہ ميں تين برطانوي باشندوں كواغواكاروں نے آزاد كرديا ہے

غزہ ميں تين برطانوي باشندوں كواغواكاروں نے آزاد كرديا ہے

غزہ ميں برطانوي شہري كيٹ برٹن اور ان كے والدين كو اغواكاروں نے آزاد كرديا ہے

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ غزہ ميں برطانوي شہري كيٹ برٹن اور ان كے والدين كو اغواكاروں نے آزاد كرديا ہے آزاد ہونے كے بعد كيٹ برٹن نے بتايا كہ ان كے ساتھ كوئي برا سلوك نہيں كيا گيا اور وہ اغواكاروں كے بارے ميں كچھ برا نہيں كہہ سكتيں اغواكاروں پر برطانوي حكومت، فلسطيني انتظاميہ، فلسطيني گروہوں اور برطانوي مسلم تنظيموں كي جانب سے كيٹ برٹن كي رہائي كے ليے شديد دباؤ تھا كيٹ برٹن كو چند دن پہلے اس وقت اغوا كرليا گيا جب وہ اپنے والدين كو رفح كے علاقے ميں لےجارہي تھيں ان كي رہائي سے قبل خود كو مجاہدين بريگيڈ كہنے والي ايك تنظيم نے ايك وڈيو جاري كيا جس ميں برطانيہ كي مذمت كي گئي اور كہا گيا كہ وہ كيٹ برٹن كو رہا كررہے ہيں ليكن بعد ميں مزيد لوگوں كو اغوا كرسكتے ہيں واضح رہے كہ  فلسطينيوں كے درد و غم كي بنياد ركھنے اور انكو اپنے وطن سے بے وطن كرنے ميں برطانيہ نے اہم كردار ادا كيا ہے جس كو فلسطيني كبھي فراموش نہيں كرسكتے ہيں  

News ID 272350

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha