8 دسمبر، 2023، 10:14 AM

غرب اردن میں اسرائیلی حملہ، 4 فلسطینی شہید

غرب اردن میں اسرائیلی حملہ، 4 فلسطینی شہید

غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں دوبچوں سمیت چار فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی آبادی پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملے جاری ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنین کے قصبے یدد میں صہیونی سیکورٹی فورسز نے حملہ کرکے دو فلسطینی بچوں کو شہید کردیا ہے۔

علاوہ ازین نابلس میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر صہیونی فوج نے دھاوا بول دیا۔ اس دوران صہیونی فوج کی فائرنگ سے 24 سالہ عبدالنصیر کو زخمی کردیا۔

فلسطینی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کے مطابق کیمپ کے اطراف میں جھڑپیں جاری ہیں۔

وفا نے مزید کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے فلسطینی عوام پر فائر کھول دئے جس کے نتیجے میں چار فلسطینی بے گناہ زخمی ہوگئے جن میں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد میں شہید ہوگیا۔

دراین اثناء فلسطینی وزارت صحت نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ الفارا پناہ کیمپ کے نزدیک صہیونی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں دو فلسطینی جوان شہید ہوگئے ہیں۔

News ID 1920439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha