مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے وزیر اعظم حسین عرنوس ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد مخبر کی دعوت پر تہران پہنچ گئے ہیں۔
شام کے وزیر اعظم حسین عرنوس کے تین روزہ دورۂ ایران میں دونوں ممالک کی مشترکہ اعلیٰ کمیٹی برائے اقتصادی تعاون کے 15ویں اجلاس میں شرکت صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سے ملاقات شامل ہے۔
یاد رہے کہ کسٹم، بینکنگ، مشترکہ تجارتی محوروں کی تشکیل، سیاحت، توانائی اور بجلی کی فراہمی کے شعبوں میں وسیع اقتصادی تعاون ان شعبوں میں شامل ہیں جن کا جائزہ ایران اور شام کے اعلیٰ سطحی وفود اس دورے میں کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کا شام کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون ہے اور بحران شام کے دوران ایران کی جانب سے شام کی جائز حکومت کی حمایت اور مختلف دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں بشار اسد کی حکومت کی مدد کرنا اس بات کا ثبوت ہے۔
آپ کا تبصرہ